ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر اعظم کسان منصوبہ کسانوں کو با اختیار بنانے کیلئے تاریخی قدم: مختار عباس نقوی

وزیر اعظم کسان منصوبہ کسانوں کو با اختیار بنانے کیلئے تاریخی قدم: مختار عباس نقوی

Sun, 24 Feb 2019 23:59:38    S.O. News Service

نئی دہلی، 24 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے وزیر اعظم کسان سمان فنڈ اسکیم کو کسانوں کو با اختیار بنانے کی سمت میں ایک تاریخی قدم بتایا اور کہا کہ اس سے 2022 تک ان کی آمدنی کو دوگنا ہونے میں مدد ملے گی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے گورکھپور میں اتوار کو پی ایم۔کسان منصوبہ کی شروعات کی۔ایک بیان کے مطابق نقوی نے کہا کہ یہ منصوبہ محنت کرنے والے ہندوستان کے کسانوں کی خواہشات کو پنکھ دے گی۔اس منصوبہ کے تحت دو ایکٹر تک زرعی زمین والے چھوٹے اور معمولی کسانوں کو سالانہ چھ ہزار روپے دیے جائیں گے،کم از کم 12 کروڑ ایسے کسانوں کو تین قسطوں میں یہ رقم دی جائے گی۔ایک کروڑ کسانوں کے اکاؤنٹ میں دو ہزار روپے کی پہلی قسط اتوار کو ڈالی گئی۔وہیں باقی کسانوں کو آنے والے دنوں میں یہ رقم دی جائے گی۔نقوی نے کہاکہ ہماری حکومت نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد اہم اصلاح پسند اقدامات کئے ہیں جنہوں نے ان کی زندگیاں بدل دی ہیں۔ دہشت گردی کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے، ساتھ ہی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو الگ تھلگ کر دیا گیا ہے۔


Share: